• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اس وقت حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے جل رہا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جل رہا ہے۔ ایک طرف بےامنی اور دوسری طرف منہگائی کی آگ ہے۔

لاہور ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جہاں لوگ خود کو محفوظ تصور کریں۔ ایسا پاکستان چاہتا ہوں جہاں غریب آدمی کو ریاست کی طرف سے حقوق ملیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر حملے کے بعد سفارتکاروں نے فون کیے، پاکستانی لیڈروں نے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بلوچستان میں 3 دن رہا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے فون نہیں کیا۔ 

سراج الحق نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کےلیے کھڑے ہیں۔ ہم وہ لوگ نہیں جو مشکل وقت میں کارکنان کو اکیلا چھوڑ کر اپنا بندوبست کریں۔ 

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہئیں۔ عوام کے بغیر کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

قومی خبریں سے مزید