• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج حجاز مقدس میں پاکستان کے سفیر ہیں، وزیر مذہبی امور طلحہ محمود

وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے کہا ہے کہ عازمین حج حجاز مقدس میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عازمین حج کی پہلی پرواز کی روانگی تقریب سے وزیر مذہبی امور نے خطاب کیا۔

سینیٹر طلحہ محمود نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 26 ہزار عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج پہلی پرواز سے 387 عازمین حجاز مقدس روانہ ہو رہے ہیں۔

وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے مزید کہا کہ 26 ہزار عازمین حج روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت روانہ ہوں گے، عازمین حج حجاز مقدس میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج دوسروں کے ساتھ احترام کا رویہ رکھیں اور برداشت سے کام لیں۔

طلحہ محمود نے یہ بھی کہا کہ جو معاونین آپ کی خدمت کے لیے بھیجے ہیں، وہ ضرور آپ کو نظر آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید