اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ʼʼجھوٹاʼʼ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نے اپنی اہلیہ بشرٰی بی بی کی بدعنوانی سے متعلق اس نیوز آرٹیکل کو رد کرنے کی کوشش کی جس میں کہا گیا تھا کہ بشرٰی کی کرپشن کی نشاندہی کے باعث اس نے ایک ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔