کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اتوار کو کوئٹہ سے کراچی آمد پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے،کارکنوں نے بڑی تعداد میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی،جنرل سکریٹری کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی عبدالوہاب،مسلم پرویز،محمد اسحاق خان،سلیم اظہر، ڈپٹی سکریٹریز عبد الرزاق خان، یونس بارائی،راشد قریشی،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،امیرضلع ایئرپورٹ توفیق الدین صدیقی کے علاوہ جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کچھ دیر قیام کے بعد لاہور روانہ ہوگئے۔