پاکستان کے دیگر بڑے ایئر پورٹس کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی پہلی حج پرواز 387 حاجیوں کو لے کر گزشتہ رات مدینہ کے لیے روانہ ہو گئی۔
پہلی حج پرواز پی کے 743 میں 387 عازمین حج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ کے لیے روانہ ہوئے۔
افتتاحی حج پرواز کی تقریب میں وزیر مذہبی امور، وزیر نارکوٹکس کنٹرول، سعودی سفیر، ایڈیشنل سیکریٹری ایم او آر اے، ڈی جی اے این ایف اور دیگر اعلیٰ اہلکار شریک ہوئے۔
ایئر پورٹ مینجر اور سینئر پی آئی اے مینجمنٹ اس موقع پر موجود تھی۔