وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے۔
شہباز شریف کے کوئٹہ پہنچے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سےمسلم لیگ ن بلوچستان کے رہ نماؤں نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے آپ سب پارٹی رہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، بلوچستان کی ترقی وخوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان کا یہ میرا دوسرا دورہ ہے۔