یورپی یونین نے حکومتی کریک ڈاؤن کے خلاف ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں۔
برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق نئی پابندیاں پُرتشدد کریک ڈاؤن کےخلاف ایرانی حکام اور اداروں پر لگائی گئیں۔ پابندیوں میں ایران کی 5 شخصیات اور 2 ادارے شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ سال حجاب کے معاملے پر زیرحراست لڑکی کی ہلاکت پر مظاہرے ہوئے تھے۔