• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسرت اور جمشید چیمہ سے پارٹی زبردستی چھڑوائی جا رہی ہے: عمران خان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مسرت اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر کمرۂ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی جماعت سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں؟

جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ یہ پارٹی چھوڑکر نہیں جا رہے انہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ صرف سیاستدان ہی 70 سال سے خاندان کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

عمران خان نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ وقت بدلے گا۔

اس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت سے باہر آ گئے۔

قومی خبریں سے مزید