وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی القادر ٹرسٹ کی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔
عطا تارڑ نے عمران خان کی پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو ریکارڈ مانگا جاتا ہے، پہلے ہی کہہ دیا جاتاہے کہ ان کے پاس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں دستاویزات پر عمران نیازی کے دستخط موجود ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ان دستاویزات میں درج ہے کہ عمران نیازی 458 کینال زمین پر القادر ٹرسٹ بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کےلیے یہ زمین پراپرٹی ٹائیکون نے ہیرا پھیری کے عوض بطور رشوت عمران نیازی کو دی تھی۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی نے کابینہ اجلاس میں 190 ملین پاؤنڈز کے گھپلے میں بند لفافہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ ڈویژن سے رجوع کریں، عمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔