ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے ناظم تعلقات عامہ حکیم عبدالمنان شاکر قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں سپیشل بچوں کے لئے میٹرک سے آگے تعلیم کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ سپیشل بچے جو کہ سماعت سے متاثر ھونے کی وجہ سے معاشرے کی توجہ کے ذیادہ مستحق ہوتے ہیں ان کی تعلیم پر توجہ دیکر اور انہیں اعلی تعلیم دیکر معاشرے کا ایک مفید شہری بنانے میں اپنا اھم کردار ادا کیا جا سکتا ھے حکومت پنجاب کی طرف سے سپیشل بچوں کو تعلیم دلوانے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے الگ سے منیسٹری اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کی موجودگی کے باوجود ڈیرہ غازی خان میں سپیشل بچے میٹرک سے آگے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔