• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سلیم اختر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سلیم اختر نے کہا ہے کہ میں نے سیاسی سفر اپنے والد کے ساتھ شروع کیا تھا، میرے والد کے ساتھ سیاسی سفر بردباری اور شرافت کا سفر تھا۔

انہوں نے کہا کہ  9 مئی کے واقعات کے بعد فیصلہ کیا ہمارا اب اس سیاست میں کوئی کام نہیں، میری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے لوگوں کو توڑ پھوڑ سے روک رہا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر میں بروقت نہ پہنچتا تو بہت توڑ پھوڑ ہوتی، قیادت کی کوئی ڈائریکشن نہیں تھی، قیادت کی ڈائریکشن پُرامن رہنے کی تھی۔

سلیم اختر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، پاک فوج کے ساتھ ہوں، 9 مئی کو جو کچھ ہوا بہت برا ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی ٹکٹ واپس کرتا ہوں، مجھ پر پارٹی چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں، اگلے لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کے مشوروں سے کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید