بھارت میں اپوزیشن جماعت نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن نے کہا ہے کہ صدر کو سائیڈ لائن کر کے مودی کا نئی عمارت کا افتتاح کرنا جمہوریت کی توہین ہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ مودی نے پارلیمنٹ سے جمہوریت کو نکال دیا، نئی عمارت اہمیت نہیں رکھتی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح 28 مئی کو کریں گے۔