• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ کب اور کہاں بنا؟ کون بلوائیوں سے رابطے میں رہا؟ جیو فینسنگ ریکارڈ سامنے آ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جیو فینسنگ ریکارڈز کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ مبینہ طور پر 8 مئی کو زمان پارک میں تیار کیا گیا۔

8 اور 9 مئی کو پی ٹی آئی قیادت اور بلوائیوں کے درمیان رابطوں کے حوالے سے چونکا دینے والا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

ٹیکنیکل تجزیے اور جیوفینسنگ سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور بلوائیوں کےدرمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو فینسنگ ریکارڈ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ مبینہ طور پر 8 مئی کو زمان پارک میں تیار کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زمان پارک سے 6 اہم شخصیات سے روابط کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

یاسمین راشد، حماد اظہر، محمود الرشید، اعجاز چوہدری، اسلم اقبال اور مراد راس بلوائیوں سے رابطوں میں رہے، 75 بار موبائل فون رابطوں کے ساتھ محمودالرشید سرِ فہرست ہیں۔

جیو فینسنگ ریکارڈ کے مطابق 8 مارچ کو زمان پارک اور 9 مئی کو جناح ہاؤس میں ہوئے بلوے میں 154 موبائل نمبرز سامنے آئے۔

یاسمین راشد، حماد اظہر، محمودالرشید، اعجاز چوہدری، اسلم اقبال اور مراد راس بلوائیوں سے رابطے میں رہے۔

215 کالرز 9 مئی کو 6 رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں رہے۔

75 بار بلوائیوں کے ساتھ موبائل فون رابطوں کے ساتھ محمودالرشید سرِ فہرست رہے۔

یاسمین راشد کا رابطہ بذریعہ کالز 41 بار ہوا، حماد اظہر کے موبائل نمبر سے 10 کالز شر پسندوں کو کی گئیں۔

اعجاز چوہدری کی جانب سے کی جانے والی 50 کالز ریکارڈ میں آئیں، اسلم اقبال نے 16 جبکہ مراد راس نے 23 کالز جناح ہاؤس میں موجود بلوائیوں کو کیں۔

قومی خبریں سے مزید