بھارت میں اردو کے نامور شاعر منور رانا کو شدید علالت کے باعث لکھنو اپولو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پتے سے پتھری نکالنے کے آپریشن کے بعد منور رانا کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کی صاحبزادی سمعیہ رانا نے کہا کہ والد گلے کے سرطان میں مبتلا ہیں جبکہ ان کا ڈائیلسز بھی ہوتا ہے۔
منور رانا کی عمر 70 برس ہے، وہ رائے بریلی میں رہتے ہیں، انہیں 2014 میں سہتیا اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
منور رانا بھارت کے مقبول اور پسند کیے جانے والے شاعر ہیں جو ہندی اور اردو دونوں میں لکھتے ہیں۔