• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پروپیگنڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ جی20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مذموم کوشش کو دنیا بھر میں بےنقاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔

وزیراعظم نے وزیر خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید