وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس سے متعلق غلط فہمی ہے، حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے نئی ملٹری کورٹس قائم نہیں کر رہی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم قانون میں کوئی ترمیم لے کر نہیں آ رہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ پہلے سے موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اسی قانون کے مطابق ہی کارروائی ہوگی۔