کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ فوج اور عوام کو لڑانے اور تقسیمکرنے والے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اپنی جماعت تقسیم کا شکار ہوگئی،وہ ملک کے واحد سیاست داں ہیں جو اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں عوام کو کوئی ریلیف نہ دے سکے اور اقتدار سے محرومی کے بعد انہوں نے اداروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، ملک کے اہم ترین ادارے افواج پاکستان کے خلاف انہوں نے جو مہم چلائی وہ پچھلے 75سالہ تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت نے نہ تو ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی اداروں کے خلاف ملک دشمن رویہ اختیار کیا۔