• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے بیوہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد گوشت گلی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں بیوہ خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا جبکہ خاتون کے 2 سالہ بچے کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر قتل کردیا۔

خاتون کے شوہر ساجد کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ گھر میں عدت پر تھیں، مقتولہ کے شوہر کے انتقال کے بعد وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی۔

خاتون کے بھتیجے حماد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شام میں چچی کے گھر کا چکر لگایا تو مرکزی دروازہ بند نہیں تھا بلکہ کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا، اس کے بھی 2 ،3 دفعہ چکر لگایا تو پھر ہمیں شک ہوا۔

رات 8 بجے کے بعد میری والدہ اور بہن آئے، کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو چچی خون میں لت پڑی تھیں، جبکہ بچے کی لاش پانی کے ٹینک سے ملی ہے۔

پولیس کے کرائم سین یونٹ نے جائےوقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں،مقتولہ کی شناخت 35 سالہ فائزہ کے نام سے ہوئی جبکہ بچے کی 2 سالہ زوہان سے نام سے ہوئی ہے۔

گھر کی الماری کھلی ہوئی تھی اور گھر سے سونا اور نقد رقم اور مقتولہ کا موبائل فون بھی غائب تھا، مقتولہ اپنے شوہر کی دوسری بیوی تھی، پہلی  بیوی سے مقتولہ کے شوہر کو کوئی اولاد نہیں تھی۔

قومی خبریں سے مزید