• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی سیکیورٹی نے وکی کوشل کو پیچھے دھکیل دیا، ویڈیو وائرل

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ  انڈسٹری کے بھائی، سلمان خان عرف سلو بھائی کی سیکیورٹی نے اداکار وکی کوشل کو سلمان خان کی آمد پر پیچھے دھکیل دیا۔

سلمان خان اور وکی کوشل آج کل انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر بالی ووڈ کے بڑے نام، سلمان خان اور وکی کوشل کے ٹاکرے کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں وکی کوشل کو مداحوں کے ساتھ سیلفیز بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اسی دوران وہاں سے سلمان خان، وکی کوشل کی اہلیہ، کترینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کا گزر ہوتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کوشل کو سلمان خان کی سیکیورٹی اہلکار پیچھے دھکیل رہے ہیں جبکہ اس دوران وکی کوشل سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں مگر سلمان خان کچھ جواب دیئے بغیر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئیفا کی تقریب سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کا بتانا تھا کہ انہوں نے اپنی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے جس کی ریلیز دیوالی پر متوقع ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید