معروف موسیقی بینڈ پنک فلائیڈ کے سابق گلوکار راجر واٹرز نے برلن میں ایک کنسرٹ کے دوران نازی فوجی افسر کی وردی پہن کر متنازع پرفارمنس دی۔
جرمن پولیس راجر واٹرز سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر ان کی متنازع پرفارمنس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
پولیس چیف انسپکٹر مارٹن ہالوگ نے کہا کہ اسٹیٹ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں راجر واٹرز کے خلاف فوجداری تفتیش شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلوکار نے نازی فوجی افسر کی وردی پہن کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ مطلق العنان نازی حکومت اور اس کے اقدامات درست تھے۔
پولیس چیف نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس برلن پبلک پراسیکیوٹر آفس کو بھیج دیا جائے گا۔