پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے حفاظتی ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت کےلیے دائر درخواست میں پرویز الہٰی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔
لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن حکام نے گذشتہ روز پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پرچھاپہ مارا تھا لیکن ان کی گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔