• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دو دریا کےقریب جھگڑےکا نامزد ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے دو دریا کے قریبی اپارٹمنٹ میں ہونے والے جھگڑے کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جھگڑا 3 مئی کو رہائشی عمارت کی لفٹ میں ہوا تھا، لفٹ میں موجود خواتین نے مزید افراد کو داخل ہونے سے روکا تھا۔

تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی، اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا تھا، جھگڑے کے بعد خاتون کا شوہر اسلحہ لے کرنکل آیا تھا جس کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔

خواتین پر اپارٹمنٹ کی لفٹ میں دھمکیاں اور گالیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا گیا، خواتین کے ساتھی 4 افراد پر فائرنگ کا بھی الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید