• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی غنڈوں نے عمران خان کے کہنے پر قومی اداروں پر حملہ کیا، حافظ حمداللّٰہ

حافظ حمداللّٰہ  - فوٹو: فائل
حافظ حمداللّٰہ  - فوٹو: فائل

ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے غنڈوں نے عمران خان کے کہنے پر قومی اداروں پر حملہ کیا۔

ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ حمداللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف سے استعفیٰ دینے والے اگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے اور آئین کے مطابق سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی وزیر کو تقریر کرنے پر 26 مہینے جیل میں رکھا گیا اور ریاست پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی تک نہیں ہوتی۔

پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو اب تک کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟

پی ڈی ایم ترجمان نے اپیل کی کہ وہ سیاسی لوٹے جنہوں نے تحریک انصاف چھوڑی ان کو حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں۔

قومی خبریں سے مزید