• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کا جہانگیر ترین سے رابطہ، ملاقاتیں، ذرائع

100 سے زائد سابق اور موجودہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کر رہے ہیں۔

ذرائع ترین گروپ کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد رہنما جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کیلئے رضامند ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

خیبر پختونخوا سے بھی کئی رہنما جہانگیر ترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے جہانگیر ترین کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید