• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نے عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دے دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پہلے قوم، فوج اور شہداء سے معافی مانگیں اس کے بعد مذاکرات ہوں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات سے بچنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے این آر او لینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید