• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چھوٹا بھائی دن بھر فون پر باتیں کرتا تھا۔
کبھی اِس لڑکی سے دوستی، کبھی اُس سے۔
ہر چھٹے مہینے بتاتا تھا،
’’محبت نا کام ہوگئی۔
لڑکی کے اماں ابا شادی پر راضی نہیں۔‘‘
میں دلاسا دیتا تھا۔
پرسوں اُس نے اعلان کیا،
’’آج رات میں شہر چھوڑ کے بھاگ رہا ہوں۔‘‘
میں نے کہا،
’’ابے الو، بھاگنا اچھی بات نہیں۔
لڑکی عزت سے بیاہ کے لانی چاہئے۔
میں اُس کے گھر والوں کو سمجھاؤں گا۔
وہ شادی پر راضی ہوجائیں گے۔‘‘
الو نے رونی صورت بناکر کہا،
’’اسی لئے تو بھاگ رہا ہوں۔
وہ شادی پر راضی ہوگئے ہیں۔‘‘
تازہ ترین