پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے۔
چرچ آف پاکستان لاہور کے وفد نے تباہ حال جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
مسیحی برادری کے ارکان نے کہا کہ جناح ہاؤس کی تباہی دیکھ کر آج دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
اس موقع پر ایک مسیحی غازی نے کہا کہ میں نے اس ملک و قوم کی خاطر جنگ لڑی اب یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران شرپسندوں نے جناح ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کی تھی اور اسے آگ بھی لگا دی تھی۔