وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی ہے، قانون کو اپنا راستہ لینے دیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ لوگ ریاست کو ماں سمجھتے تو حساس تنصیبات پر حملے نہ کرتے۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، لیکن مسلح افواج کی تنصیبات پر حملوں کی معافی نہیں ہونی چاہیے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان سے مذاکرات اب صرف اس وقت ہوسکتے ہیں جب وہ قوم سے معافی مانگیں، اپنی غلطی مانیں اور وعدہ کریں کہ آئندہ ایسا کچھ نہیں کریں گے جیسا 9 مئی کو ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی سے خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات کیے۔ الیکشن کی تاریخ کے سوا تمام باتوں پر پی ٹی آئی کو راضی کرلیا لیکن پھر انہوں نے 9 مئی کردیا۔
تفصیلی انٹرویو جیو نیوز پر آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائےگا۔