• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ کی ہیروئن، منشیات و اسلحہ برآمد 5 اشتہاریوں سمیت 25 گرفتار

اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) تھانہ ترنول پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا، ایک کروڑ مالیت کی 7کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے دو ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں غضنفر خان اور شاہ زیب کو گرفتارکر لیا گیا۔آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ترنول پولیس کو شاباش، انعامات کا اعلان کیا ہے ۔ علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری مجرموں کو گرفتار، 3ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ، 6ملزموں کو گرفتار کرکے 30لٹر شراب، 74 پتنگیں اور 9ڈوریں برآمد،سامان آتش بازی اورکھلا پٹرول فروخت کرنے والے دوملزموں کوگرفتار،6ملزموں کو گرفتار کرکے 7 کلوسے زیادہ گرام چرس برآمد،لاکھوں روپے مالیت کا سریا چوری کرنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے اڑھائی ٹن سریا برآمد کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید