• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ مینٹی ننس گرانٹ ادائیگی میں تاخیر‘ سی ڈی اے کو مالی مشکلات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت خزانہ کی جانب سے بجٹ میں منظور شدہ سالانہ مینٹی ننس گرانٹ کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے سی ڈی اے کو سرکاری بلڈنگز کی مینٹی ننس میں شدید مالی مشکلات بلکہ بحران کا سامنا ہے۔ مینٹی ننس گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے پارلیمنٹ لاجز‘ پارلیمنٹ ہاؤس‘ ایوان صدر‘ سیکرٹریٹ بلڈنگز اور سرکاری مکانوں کی مرمت کے کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق روں مالی سال کے بجٹ میں 2600ملین روپے کی مینٹی ننس گرانٹ منظور کی گئی تھی۔ پالیسی کے تحت یہ گرانٹ چار سہ ماہی اقساط میں سی ڈی اے کو ادا کی جاتی ہے۔ پہلی اور دوسری سہ ماہی اقساط ادا کر دی گئیں۔ تیسری سہ ماہی قسط جنوری سے مارچ کے دوران ملنی تھی مگر اس کا لیٹر وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے بھیجا تھا۔ اے جی پی آر نے ابھی تک 661ملین روپے کا چیک ریلیز نہیں کیا۔ اپریل تا جون کی چوتھی سہ ماہی قسط بھی 800ملین رو پے کی ہے جس کیلئے سی ڈی اے نے استدعا وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے تاہم سات ہفتے پہلے ہی گزر چکے ہیں۔ سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ سرکاری عمارتوں میں مینٹی ننس کیلئے انہیں دباؤ کا سامنا ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی کہ مینٹی ننس گرانٹ کی باقاعدگی سے شیڈول کے مطابق ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ 
اسلام آباد سے مزید