• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمبرداروں کا وقار بحال کرنے پر کمشنر کے مشکور ہیں، ملک خالد

راولپنڈی ( جنگ نیوز) راولپنڈی ڈویژن میں اب کوئی پٹواری یا تحصیلدار نمبر دار کی تصدیق کے بغیر زمین کا وارثت نامہ نہیں بناسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے آل پاکستان نمبر دار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنرنےراولپنڈی ڈویژن کےنمبرداروں کے اختیارات بحال ہونے کے حوالے سےکہا کہ ہر تحصیل کی سطح پر ان کیلئے آفس الاٹ کرنے کا کہا ہے ۔ زمینی وارثت کی کرپشن روکنے کا سب سے مؤثر طریقہ نمبر داری نظام ہے۔نمبر دار ایسوسی ایشن کےڈویژنل جنرل سیکرٹری نمبر دارملک خالدنے کہا کمشنر کے مشکور ہیں جنہوں نے نمبرداروں کے مطالبات مانتے ہوئے انکاکھویاہوا وقار بحال کیا۔چوہدری یعقوب مرزا غلام حسن، اشفاق کیانی ، عظمت کیانی چوہدری شمشیر ملک نیاز نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید