• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا معاشی استحکام ریجن کی خوشحالی کی علامت ہے‘ حسین مقدسی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی سلامتی‘ تحفظ کی ضمانت اور پوری مسلم دنیا کیلئے باعث فخر ہے۔ وطن عزیز کے ایٹمی پروگرام کیخلاف مشترکہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم یک جان دو قالب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حسین مقدسی نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام پورے ریجن کی خوشحالی کی علامت بن سکتا ہے کیونکہ دیگر ممالک کی سی پیک میں شرکت صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء کیلئے ترقی کی ضمانت ہے۔ اسلام و پاکستان پر اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔
اسلام آباد سے مزید