• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر ودھائی بس سٹینڈ سے ملحقہ جگہ پر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈہ ختم، پودے لگا دئیے گئے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی سے ملحقہ جگہ پر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈہ ختم کرکے پودے لگادیے گئے ہیں۔آئی جے پی روڈ کا افتتاح جلد متوقع ہے۔ راولپنڈی سے ملحقہ آئی جے پی روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر  نے دورہ کیا۔انہوں نےمنڈی موڑ پرغیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے میں تجاوزات کی آڑ میں بنائی جانے والی مسجد اور فیض آباد تا پشاور موڑ کے اطراف میں تجاوزات کا جائزہ لیا ۔
اسلام آباد سے مزید