کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 570 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 535 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 40 ہزار 964 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔