• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کی ایک اور کیس میں ضمانت میں توسیع

اسد عمر—فائل فوٹو
اسد عمر—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی ان کے خلاف کیس میں ضمانت میں توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت اسد عمر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد عمر کے وکیل بابر اعوان بیرونِ ملک ہیں، اس لیے آئندہ ماہ کی کوئی تاریخ دے دیں۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 5 جون تک توسیع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید