• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن ونگ پنجاب کی سینئر وائس پریزیڈنٹ کنیز فاطمہ کا PTI چھوڑنے کا اعلان

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر وائس پریزیڈنٹ، ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے پارٹی چھوڑنے کا  اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے روز ملک بھر میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مذمت اور پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق کی گئی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، 2010ء سے پی ٹی آئی سے منسلک رہی ہوں، میں پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہی ہوں۔

کنیز فاطمہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسے واقعات کو پسند نہیں کرتا، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنے بھی عہدوں پر رہی ہوں ان سے آج مستعفی ہو رہی ہوں۔

کنیز فاطمہ کا کہنا ہے کہ سیاست فی الحال نہیں کرنا چاہتی،  سیاست سے بریک لینا چاہتی ہوں۔

قومی خبریں سے مزید