وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟ جس پر وہ غصے میں آ گئے۔
اسحاق ڈار نے جواب دینے کے بجائے الٹا پوچھ لیا، کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ آپ کو جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا، یہ بھی کہا کہ پاکستان نے تمام انٹرنیشنل پیمنٹ کر دی ہیں۔
وزیرِ خزانہ نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق مزید سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔