• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر کم ہو کر 1945 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید