• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے خود سے منسوب شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

پچھلے کچھ روز سے بھارتی میڈیا پر دیپیکا ککڑ کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اُنہوں نے شوبز کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لیکن اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مذکورہ تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے میرے گزشتہ بیان کو غلط انداز میں سمجھا، اس لیے میں صرف یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ میں نے اداکاری نہیں چھوڑی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے میں آئندہ 4 سے 5 سال کام نہ کروں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس دوران مجھے کوئی بہت اچھا پراجیکٹ آفر ہو تو میں اس کے لیے انکار نہیں کروں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اہم بات صرف یہ ہے کہ میں جلد ماں بننے والی ہوں اور اسی لیے فی الحال میری ساری توجہ اپنی فیملی پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی فاتح، مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل’سسرال سِمرکا‘سے شہرت پانے والی خوبصورت اداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018ء میں اسلام قبول کرکے مسلمان ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرلی تھی۔

اسلام قبول کرنے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے تبدیل کرکے فائزہ رکھا، حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اپنی اہلیہ کے حاملہ ہونےکی خبر دی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید