• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین، علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان لاہور سے اپنے اپنے طیاروں پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان کی اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران آئندہ کی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان کی اسلام آباد میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان  نئی سیاسی جماعت سے متعلق سیاسی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیر باد کہنے والوں کی اکثریت جہانگیر ترین سے رابطے میں ہے۔

سندھ کی 2 اہم شخصیات سمیت کئی افراد نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں، وہ آج کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین رواں ہفتے نئی پارٹی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید