• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی دبئی سے چارٹر طیارے میں لاہور آمد

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے چارٹر طیارے میں لاہور پہنچ گئے.

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں کچھ روز قیام کریں گے اور مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ 9 مئی کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ بھی کریں گے۔

لاہور کے بلاول ہاؤس میں وہ کچھ روز قیام کریں گے اور  پی پی وسطی پنجاب کی قیادت اور سیاسی شخصیات سے مشاورت کریں گے۔

لاہور میں سابق صدر کی چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کی مختلف سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

قومی خبریں سے مزید