جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ہیڈ کوچ رولنٹ آلٹمنز نے کہا کہ جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو منصوبہ بندی کے تحت ٹریننگ دی ہے، جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ اب ہمارا ہدف ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل، پھر فائنل جیتنا ہے۔
کوچ ذیشان اشرف کا کہنا تھا کہ جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا قومی ہاکی ٹیم کیلئے خوشخبری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کھلاڑی ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل میں اچھا رزلٹ دیں گے۔