• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے اداکار و ماڈل عمران عباس کے لڑکپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

عمران عباس ڈرامہ انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر سیریلز دے چکے ہیں، اَن گنت پروجیکٹس میں کام کرنے والے عمران عباس ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب جانے جاتے ہیں۔

40 سالہ عمران عباس بھارتی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں جبکہ اُن کے ڈراموں کو بھارت میں بھی یکساں پزیرائی ملتی ہے۔


سوشل میڈیا پر عمران عباس کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جس میں اُنہیں لڑکپن میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے مطابق یہ عمران خان کے 1993 کے ایک ڈرامہ سیریل کی ویڈیو ہے جس میں اداکار نوجوان، پُرکشش نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران عباس نے پاکستانی شوبز میں بطور چائلڈ فنکار قدم رکھا تھا۔

عمران عباس کو آج کل جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’احرامِ جنون‘ میں اداکارہ نیلم منیر کے مدِ مقابل دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید