سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جو فواد چوہدری کر رہے ہیں اُس میں، میں ایکٹو نہیں ہوں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فواد چوہدری ایکٹو ہیں تو وہی بتائیں گے کہ کیا کر رہے ہیں۔
گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت 13جون تک منظور کر گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو چھوڑنے والے رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی سیاست میں متحرک ہو گئے اور کھل کر اپوزیشن کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تینوں سیاستدانوں نے اڈیالا جیل میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت بھی کی تھی۔