• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور وسان کی فواد چوہدری، شیخ رشید اور بشریٰ بی بی سے متعلق نئی پیشگوئی


پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے شیخ رشید، فواد چوہدری اور بشریٰ بی بی سے متعلق نئی پیشگوئی کردی۔ 

ان سے صحافی نے سوال کیا کہ وسان صاحب سنا ہے کہ بشریٰ بی بی بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والی ہے؟

اس پر منظور وسان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ بشریٰ بی بی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائے گی۔ ایسے حالات بھی ہوتے ہیں کہ بیوی شوہر کو چھوڑ دیتی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے کافی لوگ پی پی پی میں آرہے ہیں ان کو پتہ ہے کہ اب مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور بلاول بھٹو کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے، گرفتاری سے بچنے کے لیے بیماری کا کوئی بہانہ بنا کر ہاسپٹیلائز ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پرانا جیالہ ہے، وہ واپس اپنی پرانی پارٹی پی پی پی میں ہی آئے گا۔ فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید