• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاروبار کا ملا جلا دن، انڈیکس میں 63 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 63 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 41 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں انڈیکس 254 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 9 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 258 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید