• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیونارڈو ڈی کیپریو نے نئی گرل فرینڈ کو اپنی والدہ سے ملوادیا

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنی والدہ کو نئی محبت، برٹش فیشن ماڈل نیلم گِل سے متعارف کروایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے منگل کی رات اداکار نے اپنی گرل فرینڈ نیلم گِل سے ملاقات کی، اس دوران لیونارڈو کے ہمراہ اُن کی والدہ بھی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار لیونارڈو ڈی کیپریو اپنی نئی گرل فرینڈ سے زیادہ قریب اور اُن کے لیے سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ملاقات کو خفیہ رکھنے کے لیے 48 سالہ لیونارڈو نے سیاہ لباس، ماسک، ہیٹ، سیاہ جیکٹ، پینٹ اور سفید جوتے پہن رکھے تھے جبکہ 28 سالہ نیلم گِل نے بھی سیاہ لباس ہی پہناہوا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی اداکار پر حال ہی میں خصوصی طور پر 25 سال سے کم عمر کی خواتین سے ڈیٹنگ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو صرف ڈیٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، اُنہیں خاندان بنانے سے کوئی غرض نہیں ہے بلکہ وہ گھر بنانے کا ذہن رکھنے والی خواتین سے بھی دور رہنا چاہتے ہیں جو اداکار پر دباؤ ڈالیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید