• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا 4 ہزار روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 33 ہزار ہوگئی

پاکستان میں سونا 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 429 اضافے کے بعد 1 لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 975 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید