• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی سے متعلقہ افواہوں پر موٹی چمڑی کا بننا پڑے گا، نواز الدین صدیقی

نامور بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی شادی سے متعلقہ افواہوں سے نمٹنے کےلیے موٹی چمڑی کا (بےحس) بننے کی طرف اشارہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کی ذاتی زندگی سے متعلق من گھڑت کہانیوں کو اپنے لیے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کا مقابلہ کرنا ہے تو مجھے موٹی چمڑی کا بننا پڑے گا۔

سابقہ اہلیہ عالیہ کے خانگی جھگڑے پر سرعام گفتگو کرنے کے بعد نواز الدین صدیقی بڑے تنازع کا شکار ہوگئے۔

انہوں نے بالی ووڈ اسٹار پر اپنے بچوں شورا اور یانی کو اپنانے سے انکار کا الزام لگایا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ نواز الدین صدیقی کی والدہ انہیں گھر میں داخل نہیں ہونے دیتیں۔

اہلیہ نے اپنی اور بچوں کی نواز الدین صدیقی کے گھر کے لیونگ روم کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس سب کے باوجود بالی ووڈ ادکار نے معاملے پر چپ سادھے رکھی لیکن رواں سال مارچ میں انہیں اہلیہ کے سوشل میڈیا پر طویل پیغام کے بعد لب کشائی کردی۔

انہوں نےحال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں اپنی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش من گھڑت کہانیوں سے دکھی دل کے ساتھ گفتگو کی۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ اب وہ صرف یہ کرنا چاہتے ہیں، اپنی برداشت کو موثر کرنے کےلیے موٹی چمڑی کے بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنا کام محبت اور امن کے ساتھ انجام دوں، یہی مجھے پسند بھی ہے، لیکن پھر سوشل میڈیا سے کوئی نہ کوئی افواہ سامنے آجاتی ہے جو تکلیف دیتی ہے لیکن اب میں آہستہ آہستہ موٹی چمڑی کا ہوتا جارہا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید