• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین نے افواہوں پر ردعمل نہ دینے کی وجہ بتادی

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے افواہوں پر ردعمل نہ دینے کے اپنے رویے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق نواز الدین صدیقی جن کی اگلی فلم کا نام بھی ’افواہ‘ ہے، نے کہا کہ ہر کوئی اپنے خول میں جی رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہیں دیتے۔

بھارتی اداکار جو گزشتہ کئی ماہ سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں کی زنیت بنے ہوئے ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی افواہوں سے متعلق کچھ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہر کوئی اپنے ہی خول میں جی رہا ہے، اکثر یہ ہوتا ہے کہ لوگ دوسروں کے دکھ سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ پہلے بھی ایسا ہوچکا ہے کہ ایک افواہ صرف اس لیے پھیلائی جاتی ہے تاکہ کسی شخص کو ولن بنایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواہ پھیلتی ہے اور دوسرے لوگ اس میں ایندھن ڈالتے ہیں یوں کئی لوگ اس پر یقین کرنے لگتے ہیں۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ جس سے متعلق افواہ پھیلائی جاتی ہے، سچ سامنے آنے تک اُس کا کیریئر ختم ہوچکا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندا آدمی آپ کو اپنے لیول پر لانے کی کوشش کرتا ہے، جب وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو آپ ناکام ہوجاتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اس سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہی ہے افواہ کو گردش کرنے دو، اس پر کوئی ردعمل نہ دو۔ نواز الدین کی فلم افواہ 5 مئی کو ریلیز ہورہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید